
سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی کے علاقہ دیال میں مدرسے کے معلم نے طالبعلم کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، والدین نے معلم کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں درخواست دائر کر دی ، ڈی پی او کا سخت نوٹس ،مقدمہ درج کرنے اور ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کے علاقہ دیال میں مدرسے کے معلم نے معصوم طالبعلم کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کے مطابق معلم نے طالبعلم کو بجلی کی تاروں کے ہنٹر برساکر تشدد کیا جس کی وجہ سے بچے کے جسم پر گہرے نشان پڑ گئے، طالبعلم کو میڈیکو لیگل کروانے کیلئے پولیس نے ہسپتال منتقل کر دیا۔
ڈی پی او رانا طاہر الرحمٰن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ ڈومیلی پولیس کو مقدمہ درج کر نے اور ملزم کی گرفتاری کے کے احکامات جاری کر دیئے جس پر تھانہ ڈومیلی نے مدرسے کے معلم کے خلاف مقدمہ درج کرکے معلم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔