Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، اشتہاری مجرم سمیت 3 ملزمان گرفتار

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری، اشتہاری مجرم سمیت 3 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر نثار احمد ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 653/2011 بجرم 489F ت پ تھانہ صدر میں مطلوب کیٹیگری B کا مجرم اشتہاری خضر اقبال ولد جاوید اقبال ساکن کہوٹہ ضلع راولپنڈی کو جدید سائنٹیفک طریقوں اور ہیومین انٹیلی جنس ریسورسز کے ذریعے کلر سیداں راولپنڈی سیگرفتار کر لیا۔

تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم عامر ولد علی اکبر ساکن بوڑے ضلع منڈی بہاؤالدین کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راؤنڈز برآمد کر کے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم حسنین علی ولد مشتاق احمد ساکن دیوان پور پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button