
پنڈدادنخان: مہنگائی مکاؤ تحریک ریلی نے ثابت کردیا کہ ضلع جہلم مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے، مقامی لیڈر ان ا گر متحد نہیں بھی تو کوئی فرق نہیں پڑتاکارکن متحد ہیں، ضلع جہلم کا باشعور ووٹر آج بھی مسلم لیگ ن اور اپنے لیڈر سے محبت کرتا ہے، آئندہ جنرل الیکشن میں جن کے پاس مسلم لیگ نون کا ٹکٹ ہو گا، انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار حلقہ PP27 تحصیل پنڈدادنخان کے سابق اُمیدوار مسلم لیگ ن کے معروف سرگرم رہنما راجہ جواد جالپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا، عوام کو سبز باغ دیکھا کہ مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا گیا ہے جو اب بھی کہتے ہیں مہنگائی نہیں ہے وہ اپنے اردگرد غریب افراد کی حالت دیکھیں عوام اور نظریاتی کارکن میاں محمد نواز شریف سے محبت کرنے والے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکن اپنے تمام قائدین کا ادب اور احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے جنرل الیکشن میں جن کے پاس مسلم لیگ نون کا ٹکٹ ہو گا انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا ،جیسے کہتے ہیں اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں،اسی طرح میاں محمد نواز شریف سے محبت میں ہم سب ایک ہیں،میاں محمد نواز شریف سے ہم محبت اس لئے کرتے ہیں انہوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بہت بڑے بڑے فیصلے کیے ہیں بدقسمتی سے ہمارا علاقہ ترقیاتی کاموں سے محروم رہا ،اس میں ہمارا قصور ہے کہ ہم نے اپنی قیادت سے پوچھا نہیں۔
راجہ جواد جالپ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے،اور ہماری قیادت کا قصور یہ ہے کہ ان کو جو ذمہ داریاں حلقے کے عوام نے اسمبلی میں بھیج کے دی تھی وہ ان کو پورا نہیں کر سکے، ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پوزیشن کمزور رہی ہمارے نمائندوں کو اگر پارٹی قیادت کی طرف سے کوئی مشکلات ہو تو ان کو بات چیت کرنا چاہیے اپنے کارکنوں سے تاکہ مل بیٹھ کے اس کا مداوا کیا جا سکے نئے کارکنان کا ہم احترام کرتے ہیں لیکن نظریاتی کارکنان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بطور پاکستان مسلم لیگ نون کا کارکن اور میاں محمد نواز شریف کا نظریاتی کارکن میری تمام لوگوں سے گزارش ہے تمام قائدین کا عزت اور احترام کیا جائے اور کسی ایک دھڑے کے ساتھ وابستگی کسی صورت میں بھی ظاہر نہ کی جائے دھڑے بندی کے باعث پارٹی کو نقصان ہوتا ہے اپنے نجی مفادات سے ہٹ کر پارٹی کے لیے کام کرنا ہی کارکن کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری وابستگی پاکستان مسلم لیگ نون سے ہونی چاہیے جو ہمارا فخر ہے جو ہماری سیاسی پہچان بھی ہے اور ضلع جہلم کی سب سے مقبول اور مضبوط جماعت بھی ہے، انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں جماعت بھاری اکثریت سے تمام سیٹوں پر کامیاب ہوگی۔