
جہلم: سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل آفتاب احمد باجوہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران جیل اسیران کے لئے حکومت پنجاب سے منظور شدہ کھانے کے لوازمات کے مطابق سحری و افطاری میں معیار اور مقدار کا خاص خیال رکھا جائیگا، قیدیوں کو معمول کے کھانے کے ساتھ سحری میں ابلا ہوا انڈا ، پراٹھا ، افطاری میں پھل ، دودھ ، کھجوریں اضافی دی جائیں گی۔
انہوں نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم نے اس سلسلہ میں تحریری احکامات جاری کر دیئے ہیں ، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ جیل میں بند تمام قیدیوں اور حوالاتیوں کو جیل افسران کی زیرنگرانی کھانا فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سپرٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل رات کے وقت بھی اندرون جیل چکر لگا کر معاملات کا جائزہ لیں گے۔