ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اور ڈسٹرکٹ ہیڈ مسٹریس ایسوسی ایشن ضلع جہلم کا افسران کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

جہلم: محمد معروف چوہدری چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی) ضلع جہلم اور محمد یٰسین بٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن) کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اور ڈسٹرکٹ ہیڈ مسٹریس ایسوسی ایشن ضلع جہلم کی طرف سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس کے مہمان خصوصی نعمان حفیظ ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم تھے۔ تقریب میں ضلع بھر سے ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولز (مردانہ و زنانہ) کے سربراہان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسران کے علاؤہ ضلع بہاولنگر، وہاڑی، پاکپتن، عارف والا سے بھی محکمہ تعلیم کے افسران اور اہلکاران بھی شامل ہوئے جبکہ XEN بلڈنگ سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران،ٹیچرز یونین کر صدور اور ایپکا کے صدر سکندر فیروز بھی تقریب میں موجود تھے۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض رفاقت حسین ہیڈ ماسٹر GHs کنتریلہ نے سر انجام دئیے۔صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ضلع جہلم وحید جاوید اور صدر ایسوسی ایشن ضلع جہلم محترمہ صفیہ چیمہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور ریٹائر ہونے والے افسران کی خدمات کو سراہا۔

مہمان خصوصی نعمان حفیظ نے اپنے خطاب میں معروف چوہدری CEO جہلم کی بے حد تعریف کی اور ان کی ضلع جہلم کے لیے خدمات کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے محمد یٰسین بٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی خدمات کو سراہا اور ان کی کامیاب سروس کی تکمیل پر مبارکباد دی۔

بعد میں ڈپٹی کمشنر نے دونوں آفیسرز کی خدمات پر ان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی شیلڈیں عطا کیں گئی جبکہ ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ بعد ازاں ایسوسی ایشن اور انفرادی طور پر دونوں ریٹائر ہونے والے افسران کو تحائف سے نوازا گیا اور شرکاء کو دوپہر کا پر تکلف کھانا پیش کیا گیا اور دعاؤں کے ساتھ انہیں رخصت کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button