
جہلم کے مسائل کا حل حکومت وقت کی ذمہ داری ہے اور عدم توجہ کی صورت میں عوامی مسائل کیلئے آواز بلند کرنا انجمن شہریان پر فرض ہے۔
ان خیالات کا اظہار سابق صدر انجمن شہریان جہلم ڈاکٹر عبدالمجید نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاندار چوک تا جادہ چونگی اور کینٹ چوک تا سٹی ہاؤسنگ سڑکوں کیلئے لائٹس جادہ تا شاندار چوک زیر تعمیر سڑک کے دونوں اطراف نکاسی آب کیلئے نالوں کی اشد ضرورت ہے، جبکہ سیوریج کی بندش کی وجہ سے مشین محلہ نمبر3 چوک تنظیم الفلاح کے سامنے اور عمیر ہسپتال کے سامنے ابلتے گٹروں اور سیوریج کی بحالی عوام کا دیرینہ مطالبہ بنتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشین محلہ نمبر3 چوک میں گٹر بند سیوریج کی وجہ سے ابل رہا ہے جس کا گندہ اور بسبودار پانی جہاں سڑک سے گذرنے والوں کیلئے عذاب بنا ہوا ہے اس کے ساتھ گندے پانی سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ بھی ہے۔
انجمن شہریان جہلم اس بات کا ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جہلم سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے اس کے ساتھ ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کرتے ہیں شاندار چوک تا جادہ چونگی اور کینٹ چوک سے سٹی ہاوسنگ تک جی ٹی روڈ پر لائٹس کا بندوبست کیا جائے تاکہ مسافر آسانی سے سفر کر سکیں۔