Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

مہنگائی مارچ کا جہلم میں استقبال، ن لیگی دھڑوں میں تقسیم، گھرمالہ گروپ استقبال میں بازی لے گیا

جہلم: پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم دو دھڑوں میں تقسیم، متوالے پریشان، کس کا ساتھ دیں۔ مسلم لیگ ن کے جی ٹی روڑ پر نکلنے والے مارچ کے موقع پر جہلم میں اپنی لیڈر مریم نوازشریف اور حمزہ شہباز شریف کا تاریخی استقبال کیا گیا۔ منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

گھرمالہ گروپ کی طرف سے چوہدری ندیم خادم سالار لشکر اور شہنشاہ تعمیرات چوہدری لال حسین، نوابزادہ مطلوب مہدی، ضلعی صدر محمد بوٹا جاوید، چوہدری راشد گھرمالہ اور ضلع بھر سے آئے ہوئے ہزاروں کارکنوں نے استقبال کیا، گھوڑ سوار دستے نے سلامی دی لیڈر جادہ پہنچنے پر اپنی گاڑی سے باہر نکل آئی اور ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا، مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف رات گئے جہلم پہنچے۔

صبح 12 بجے جادہ خطاب کرنا تھا لیکن دوبجے دوپہر کو ہوٹل سے جلوس روانہ ہوا، جہلم پل پر ایک دھڑے نے پرتپاک استقبال کیا، اس کے بعد گھرمالہ خاندان نے جادہ چونگی سٹاپ پر ہزاروں کارکنوں مسلم لیگ ن کے متوالوں کے ساتھ تاریخی استقبال کیا، گھوڑوں پر سوار نوجوان جلوس کے ساتھ چلتے رہے بے انتہا رش کی وجہ سے میلوں دور تک ٹریفک بلاک ہو گی۔

اس موقع پر جہلم پولیس نے بہت محنت سے ٹریفک اور سیکورٹی کے نظام کو سنبھالے رکھا اور ایمبولینس کوراستہ لے کر دیتے رہے، ایک لیگی دھڑے نے جہلم پل کے قریب استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button