وزیراعظم پاکستان عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یاناکامی پربھی جواء لگ گیا

جہلم: وزیراعظم پاکستان عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یاناکامی پربھی جواء لگ گیا، اعداد وشمارسامنے آنے پر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی پر’’ سٹہ‘‘ شروع ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر ریٹ صرف 30 پیسے ہے۔اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جا چکی ہے جس کے بعد اب سپیکرقومی اسمبلی نے اجلاس بھی طلب کر لیا ہے اوراب اس معاملے پربحث شروع ہو چکی ہے م شنید ہے کہ 3/4 روز کے بعد ووٹنگ کروائی جائے گی۔

اگراپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف 172 یا اس سے زائد ووٹ حاصل کر لیے تو پھر وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے مستعفی ہونا پڑے گا۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے اپنی اپنی کامیابی کے بلند و بانگ دعوے کیے جا رہے ہیں، ایک طرف سیاسی صورت حال انتہائی دلچسپ ہوگئی ہے تودوسری جانب اس معاملے پر بْکیوں نے بھی اپنا کارروبار چمکا لیا ہے۔

انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جواریوں نے باقاعدہ بکیوں سے رابطہ کرکے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی پر جواء لگا دیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button