Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

مہنگائی مارچ؛ مریم نواز اور حمزہ شہباز کا دینہ میں استقبال، کارکنوں نے قائدین کا استقبال کیا

دینہ: مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں مہنگائی مکاؤ مارچ دینہ پہنچنے پر شاندار استقبال ، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی قیادت میں ہزاروں افراد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اپنے قائدین کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی قیادت میں دینہ میں مسلم لیگ (ن) کے ہزاروں کارکنوں نے مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف کا جی ٹی روڈ پر شاندار استقبال کیا ، مریم نوازکارکنوں کا جذبہ دیکھ کر گاڑی سے باہر نکل آئیں اور ہاتھ ہلا کر جواب دیتی رہیں۔

کارکنوں کی کثیر تعداد نے دیکھتے ہی مریم نواز ، حمزہ شہباز اور وزیر اعظم میاں نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دیئے، جس پر مریم نواز شریف نے کارکنوں کو دیکھ کر کہا کہ شاباش دینہ والوںاور کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور بھنگڑے ڈالے۔

سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی طرف سے دینہ مین چو ک میں استقبالی کیمپ بھی لگایا گیا تھا اور خصوصی کرین کے ذریعے کارکنوں نے اوپر سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہوا میں غبارے بھی چھوڑے گئے، استقبال کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہو ئی جبکہ استقبال کے لیے آزاد کشمیر کے سابق وزیرچو ہدری سعید احمد بھی مہر فیاض کے ہمراہ مریم نواز شریف اور شہباز شریف کا استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button