Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم پریس کلب نے ہمیشہ عوامی مفادات کو مقدم رکھا۔ ڈاکٹر سہیل امتیاز، چوہدری عابد محمود

جہلم پریس کلب کے چیئرمین ڈاکٹر سہیل امتیاز خان، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے کہا ہے کہ جہلم پریس کلب نے ہمیشہ عوامی مفادات کو مقدم رکھا، عوام کی بھلائی کے لئے اقدامات کئے، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے اپنے ذاتی ، سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حق سچ کا ساتھ دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب میں آئے ہوئے علاقائی صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا غلام قادر مخلص، چوہدری دانیال عابد، عبدالغفار آذاد، اسماعیل افتخار، چوہدری مہربان حسین ، مرزاقدیر بیگ، سید مظہرعباس نقوی، سید ناصر حسین شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ حق سچ کی آواز بلند کرنے کے لئے ہمارے ادارے نے ہمیشہ اپنا کردار بخوبی نبھایا اسی لئے ضلع بھر میں جہلم پریس کلب کو نمایا ں مقام حاصل ہے ، جہلم پریس کلب کے صحافی صحافت جیسے مقدس پیشے کو عبادت سمجھ کر سرانجام دے رہے ہیں ، اس کے برعکس صحافت کا لبادہ اوڑھ کر اپنی دکانیں چمکانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافت کی چھتری تلے چھپ کر اپنے ناپاک عزائم کو کامیاب بنانے والوں کی جہلم پریس کلب میں کوئی گنجائش نہیں نہ ہی ایسے بدنما دھبوں کے مالک ہمارے ادارے کے ممبر بننے کے اہل ہیں ، ہم صاف شفاف صحافت پر یقین رکھتے ہیں ، ہماری تمام تر ترجیح عوام کی خدمت کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button