Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

محسن کیانی، قیصرکیانی اور واجد کیانی کی قیادت میں یوسی نگیال سے قافلے کی مریم نواز کی ریلی میں شرکت

ڈومیلی: راجہ محسن کیانی،راجہ قیصرکیانی اور راجہ واجد کیانی کی قیادت میں یوسی نگیال سے قافلے کی مریم نواز کی ریلی میں شرکت، یونین کونسل نگیال سے گاڑیوں کے بڑے قافلے اور کثیرتعداد میں کارکنان نے مریم نواز کے استقبال کیلئے جہلم میں پہنچنے۔ کارکن پرجوش، پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مریم نواز کے مہنگائی مکاؤ کے مارچ میں ضلع بھرسے بڑے قافلوں نے شرکت کی، اسی طرح یونین کونسل نگیال سے راجہ محسن کیانی،راجہ قیصرکیانی اور راجہ واجدکیانی کی قیادت میں گاڑیوں کے بڑے قافلے کے ساتھ جہلم میں شرکت کی، گاڑیوں پر بینرز نصب تھے، کارکنوں نے ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے، کارکنوں پرجوش دیکھائی دیئے۔

بڑاگواہ سے جہلم جانے والے قافلے میں ملک ربنواز، چوہدری تصدیق، نثاربٹ، عدیل پہلوان کیانی، نویدمالک، راجہ اسد، مجاہد کیانی سمیت دیگر نے شرکت کرکے عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی۔ جہلم جادہ چونگی اور دینہ میں مریم نواز کا شاندار استقبال کیاگیا، پھول نچھاورکئے گئے، بھنگڑے ڈالے گئے۔

اس موقع پر راجہ محسن کیانی کاکہناتھاہم اپنے قائد میاں نواز شریف کی ہدایات اور چوہدری ندیم خادم کی کال پر بڑے قافلے کے ساتھ شرکت کی۔مسلم لیگ ن عوام کی حقیقی پارٹی ہے۔جو عوام کے دکھ سمجھتی ہے۔اس حکومت نے عوام کا جیناحرام کردیا۔مہنگائی نے غریب عوام کی کمرتوڑ دی۔انشاء اللہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔وزیراعظم عمران خان کو گھرجاناہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button