
جہلم: پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین (رجسٹرڈ) کے وفد نے نئے تعینات ہونے والے سب ڈویژنل آفیسر جاوید امین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں نئے تعینات ہونے والے سب ڈویژنل آفیسر جاوید امین سے ملاقات کی اور ان کو مبارک باد پیش کی اور ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا، سب ڈویژنل آفیسر نے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم کے ملازمین محکمے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں جو کہ محکمے کیلئے باعث فخر ہیں ان ملازمین کی وجہ سے افسران اور ادارے کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
اس موقع پر زونل چیئرمین ملک ارشد محمود، ڈویژنل سیکرٹری حافظ محمد یاسین، مطیع الرحمٰن بلوچ، عاشر پلمبر اور بوٹا مسیح موجود تھے جبکہ ریٹائرڈ سب ڈویژنل آفیسر راجہ طاہر نے خصوصی شرکت کی ۔