Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ مسہ کسوال کی ماہ مارچ کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاری

سوہاوہ: ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن زنیرہ ظفر کی ہدایات پر اور ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول زراعت بلوچ کی زیر نگرانی پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ مسہ کسوال جہلم نے مارچ کے مہینے میں تیز رفتاری اور اورلوڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8عدد مقدمات کا اندراج کروائے۔

شاہراہوں پر عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ دوران سفر مسافروں کو مختلف نوعیت کی 26 سے زائد امداد بھی فراہم کی جبکہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت پوسٹ کے اندر اور بیٹ ایریا میں مختلف انواع و اقسام کے پودے لگائے گئے۔حادثات پر قابو پانے اور بچاؤ کیلئے گاڑیوں پر ریفلیکٹر ٹیپ لگوائی گئی۔

انچارج مسہ کسوال سب انسپکٹر برکت علی نے میڈیا کو بتایاکہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1124 ڈائل کریں جبکہ مختلف سکول و کالج میں روڈ سیفٹی کے ہوالے سے آگاہی مہم کے تحت لیکچرز دیئے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button