رمضان المبارک؛ آٹا، چینی، گھی سمیت 19 اشیائے ضروریہ پر 20 فیصد تک رعایت دی جائے گی

جہلم: رمضان ریلیف پیکیج پر یکم اپریل سے عمل درآمد شروع ہوگا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ پر 20 فیصد تک سبسڈی دی جائے گی۔

رمضان المبارک کے دوران عوام کو اشیائے خورونوش کی سستے داموں فراہمی کیلئے 8 ارب 28 کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دیدی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق آٹا، چینی،گھی سمیت 19 اشیائے ضروریہ پر 20 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔اس کے علاوہ 20 کلو آٹا 950 روپے، چینی 85 روپے، گھی 260 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگا۔ مارکیٹ ریٹ کے مقابلے میں آٹے پر 222 روپے، گھی پر 110 روپے جبکہ چینی پر تقریبا 2 روپے فی کلو سبسڈی برقرار رکھی جائے گی۔ دالیں اور چاول بھی مارکیٹ ریٹ سے 15 سے 20 روپے فی کلو سستے ملیں گے۔

رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ضلع بھرمیں درجنوں یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل، کھجوریں، بیسن، سفید چنا، پیکٹ والا دودھ، مشروبات، چائے اور مصالحوں پر بھی سبسڈی ملے گی، یہ بھی بتایا گیا کہ 1500 دیگر اشیاء پر 10 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button