Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

وویمن ایمپاورمنٹ، روڈ سیفٹی،حادثات کی روک تھام اور کمپیوٹرائزڈ ای چالان سسٹم کے متعلق آگاہی لیکچر

جہلم: شارق جمال خان ڈی آئی ٹریفک پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم رانا طاہر رحمٰن خان کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم محمداکرم گوندل ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹریفک ایجوکیشن ونگ نے وویمن ایمپاورمنٹ، روڈ سیفٹی حادثات کی روک تھام اور کمپیوٹرائزڈ ای چالان کے متعلق آگاہی لیکچر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آگاہی لیکچر کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول نمبر 1 جہلم میں کیا گیا جس میں انچارج ایجوکیشن ونگ محمد شعیب TW اور ان کے ہمراہ نعیم یوسف TA نے طالبات کو وویمن ایمپاورمنٹ،ٹریفک رولز اور کمپیوٹرائزڈ E چالان سسٹم کے متعلق آگاہی لیکچر دیا۔

لیکچر کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنانا ہے۔ طالبات کو فٹ پاتھ کے استعمال، زیبرا کراسنگ اور روڈ کراسنگ کے بارے میں بریف کیا گیا۔ سکول آنے اور واپس جانے کے لئے جو طالبات وین کا استعمال کرتی ہیں۔ سکول وین کے ڈرائیور کے متعلق کسی بھی شکایت/ہراسمنٹ کی صورت میں طالبات سکول انتظامیہ، ویمن سیفٹی ایپ یا ڈیوٹی پر موجود ٹریفک سارجنٹ سے فوری رابطہ کریں تاکہ آپ کی شکایت کا ازالہ ہو سکے۔ اس کے علاوہ آگاہی لیکچر میں کمپیوٹرائزڈ E چالان کے متعلق بھی بریف کیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب شارق جمال خان اور SSP ٹریفک ہیڈکوارٹر پنجاب سید محمد عباس شاہ کی خصوصی کاوش پر چالان سسٹم کوشفاف اور کرپشن سے پاک کرنے کے لیے کمپیوٹرائزڈ E چالان سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس دوران ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے پمفلٹس اور بروشرز تقسیم کیے۔

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں اس طرح کے پروگرامز منعقد کئے جائیں گے تا کہ ٹریفک کے متعلق شعور بیدار ہو سکے۔تمام طالبات اور اساتذہ نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے آگاہی پروگرامز کو خوش آئند قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button