Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ڈی پی او جہلم نے پولیس کو رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر میں سخت سیکورٹی انتظامات کا حکم دے دیا

جہلم: رمضان المبارک میں سخت سیکورٹی انتظامات کے احکامات جاری،، مساجد، امام بارگاہوں کی سیکورٹی کے لئے سینکڑوں پولیس ملازمین ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہرالرحمٰن نے رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر میں سخت سیکورٹی انتظامات کا حکم دے دیا ہے، اس سلسلے میں مساجد ، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں سمیت رمضان بازاروں اور ایسے مقامات جہاں سحری و افطاری کا انتظام ہوگا وہاں پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس ٹیمیں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گی۔

ڈی پی اورانا طاہر الرحمن نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کے لئے پولیس کے جوان اور افسران ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جبکہ قومی رضا کار، سماجی تنظیموں کے ارکان سمیت امن کمیٹی کے ممبران بھی پولیس کی امداد کے لئے موجود ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں اور رمضان بازاروں کی سیکورٹی کے لئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ ایلیٹ فورس اور کیو آر ایف کے کمانڈوز بھی اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے گشت کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button