
جہلم: سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے عوام کو قومی صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج معالجہ کی سہولت دی جا رہی ہے، عوام صحت کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ تک صحت کی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے کہا کہ ابتدائی طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، سرمد ہسپتال، کارڈیالوجی سینٹر جی ٹی روڈ، کیپٹن معظم ہسپتال میں قومی صحت کارڈ کے ذریعے یہ سہولیات دستیاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہری 8500 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کرکے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔