
جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے راہنما وائس چیئرسن پنجاب ٹورزم کلچر اتھارٹی چوہدری ندیم افضل بنٹی کے دادا چوہدری فرمان علی مرحوم کی سالا نہ برسی کی تقریب گھرمالہ میں منعقد ہوئی۔
برسی کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پا ک سے ہوا۔ بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب میں پیر سید مبشرحسین شاہ آف شکریلہ شریف، پیر سید چن حسین شاہ، پیر سید ابرار حسین شاہ، پی ٹی آئی راہنما چوہدری زاہد اختر، چوہدری قر بان حسین، نصیب اللہ چشتی، زراش نصیب بھٹی، سید وقار حسین کاظمی، سجیل ظفر کیانی، محمد احمد شیخ، میجر آصف علی، چوہدری آفتاب ساہی، زیدی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شر کت کی۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آخرت کی زندگی کی طرف توجہ دینی چاہیے یہ ظاہری زندگی ایک دن ختم ہو جائے گی، ابدی زندگی کے لئے تیاری کر نی چاہیے، حقوق اللہ اور حقوق العباد کا خیال رکھیں، ایسی زندگی گزاریں کہ لوگ آپ کی مثال دیں۔