صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ شہباز بٹ، چوہدری عابد محمود

جہلم: صدر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کے حل کے حوالے سے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کی عمارت میں مقامی صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب علاقائی صحافیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافی قلم، کیمرے کے ذریعے حقائق کو دکھانے، سچ لکھنے کی پاداش میں اکثر بہت سی مشکلات اور صعوبتوں کا سامنا کرتے ہیں، مگر معاشرے کو درست جانب گامزن کرنے اوراس کی سمت کو ٹھیک کرنے کے لئے ایسی مشکلات اور مصائب کوئی معنی نہیں رکھتے، صحافت ایک ایسا شعبہ ہے جس پر معاشرے کو اعتبار اور یقین کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب نے ہمیشہ علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مثبت صحافت کو فروغ دیا اور دیتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button