
جہلم: مسلم لیگ (ن) کا لاہور سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کا راولپنڈی ڈویژن میں پہلا استقبال جہلم میں جادا کے مقام پر کیا جائے گا۔
مارچ کا دینہ اور سوہاوہ کے بعد گوجر خان میں گوجر خان کے مسلم لیگی رہنما مل کر لانگ مارچ قافلے کا استقبال کریں گے۔
لیگی رہنماؤں نے کہا کہ یہ مارچ مہنگائی سے پسی ہوئی عوام کی طرف سے سلیکٹڈ حکمرانوں کو ایک پیغام ہو گا کہ اب عوام ان کی چیرہ دستیوں سے تنگ آ چکی ہے، راولپنڈی کی عوام لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔