جہلم میں ڈکیتی اور چوری کی مزید 4 وارداتیں، شہری طلائی زیورات، موٹرسائیکل اور نقدی سے محروم

جہلم میں ڈکیتی اور چوری کی مزید 4 وارداتیں، شہری طلائی زیورات، موٹرسائیکل اور نقدی سے محروم، شہری پریشان، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالصبور سکنہ مشین محلہ نمبر 2 جہلم نے تھانہ سٹی پو لیس کو بتایا کہ میری پھوپھی سامان خرید کر جب نرالہ بیکری کی بیک سائیڈ والی گلی میں داخل ہوئی تو پیچھے سے 3 نامعلوم مسلح لڑکے موٹرسائیکل پر آگئے جنہوں نے اسلحہ کی نوک پر ان سے طلائی زیورات بازؤں سے اتروا کر چھین کر بھاگ گئے ہیں، تھانہ سٹی پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

غلام محی الدین قادری سکنہ لوٹہ تحصیل و ضلع جہلم نے تھانہ صدر پو لیس کو بتایا کہ میں اہل خانہ کے ہمراہ دعوت پر گیا ہوا تھا نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر سونا 4 تولے اور نقدی 6 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے، تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

چوری کا مقدمہ درج کرواتے ہو ئے ریحان علی سکنہ بوکن تحصیل وضلع جہلم نے پولیس کو بتایا کہ میرے دوست محمد ذیشان نے میرا موٹرسائیکل اپنے ماموں کے گھرمحلہ مجاہد آباد سپر اسٹریٹ جہلم گھر کے باہر کھڑا کیا جو کوئی نامعلوم چور چوری کرکے لے گیا ہے، تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مسعود احمد سکنہ جندران تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم نے تھانہ لِلہ پولیس کو بتایا کہ کوئی نامعلوم شخص میرے ڈیرہ سے میرا ایک ویہڑا (بچھڑا) چوری کرکے لے گیا ہے، تھانہ لِلہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button