Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

عمران خان ہی وزیراعظم ہیں، اپوزیشن کومنہ کی کھانا پڑے گی۔ راجہ یاورکمال

وزیراعظم عمران خان کی کال پراور ایم پی اے راجہ یاور کمال کی ہدایت پر یونین کونسل نگیال سے راجہ معروف عابد سینئر رہنما پی ٹی آئی بڑاگواہ اور یوسی ججیال سے سابق چیئرمین ملک اشفاق کی قیادت میں قافلوں نے دینہ میں ایم پی راجہ یاورکمال کی مرکزی ریلی میں شرکت کی، کارکنوں کی بڑی تعداد قافلے میں موجود تھی۔

دینہ میں راجہ یاورکمال نے تمام آنیوالے قافلوں کو ویلکم کیا، راجہ معروف عابد کے قافلے میں چوہدری ندیم گجر،چوہدری برکات، سابق ہیڈ ماسٹر راجہ انورکیانی، ماسٹر قیوم، راجہ نعیم افضل سمیت دیگرشامل تھے۔ کارکنوں میں خوب جوش و جذبہ دیکھاگیا، پارٹی ترانوں پرکارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور نوٹ نچھاور کیا، دینہ میں تمام قافلے جمع ہونے کے بعدجلسہ کا منظر پیش آنے لگا۔

کارکنوں سے ایم پی اے راجہ یاور کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا وزیراعظم عمران خان ہیں اور رہے گا، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتمام میں بری طرح شکست ہوگی اور منہ کی کھاناپڑے گی۔ عمران خان نے مسلمانوں کیلئے پاکستانی عوام کیلئے لڑ رہے ہیں، یہ سمندر اپوزیشن کی عمران خان کے ساتھ ہے۔

ڈاکٹر فضل الحق فضلی نے خطاب میں اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اپوزیشن کسی کے ایجنڈے پرچل رہی ہے، عمران خان کیساتھ عوام کھڑی ہے ان قوتوں کو شکست دیں گے، یہ عمران خان قائد اعظم کی طرح حقیقی لیڈر عوام کو ملا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button