
جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 6 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم محمد اشتیاق ولد محمد منشاء ساکن ڈھکی پدو ضلع ویلی آزاد کشمیر کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے رائفل 44 بور معہ 20 راونڈز برآمد اور منشیات فروش ملزم کامران شوکت ولد شوکت حسین ساکن جمیل ٹاؤن جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 410 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں مبشر علی ولد عبدالغنی ساکن لالہ زار کالونی مشین محلہ نمبر 3 جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 9 لیٹر دیسی شراب برآمد اور عبداللہ خان ولد جان محمد ساکن محمود آباد جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیڈی منشیات فروش گلگونہ شفیع زوجہ محمد اختر ساکن جادہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1 کلو 210 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عمران علی ولد محمد نذیر ساکن جیتی پور پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔