جہلم میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کی تشہیری مہم، مسلم لیگ ن برتری لے گئی

جہلم شہر، جادہ، چھاونی چوک، دینہ کے تمام بڑے بڑے ہورڈنگ بورڈز پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا راج ہے۔

مریم نواز اور حمزہ شہباز کے استقبالیہ پینا فلیکسز آویزاں ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی امر بالمعروف جلسے کے تشہیری مہم صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے۔

جہلم میں ن لیگ نے تشہری مہم میں بھی پی ٹی آئی کو مات دے دی۔ شہر بھر اور دینہ کے مین بل بورڈ ن لیگ کے مارچ کے اشتہاروں سے بھر گئے، جگہ جگہ ن لیگ کے پینافلکس لگ گئے۔

پی ٹی آئی کے جلسے کے چند ایک بورڈز اگر لگے بھی ہیں تو وہ بھی سائیڈوں پر جوعام آدمی کی نظر سے بھی اوجھل ہیں جبکہ ن لیگ مختلف دھڑوں میں ہونے کے باوجود ہر طرف ن لیگ ہی نظر آ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button