Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم شہر کی اہم سڑکوں پر سے گردوغبار اڑنے کے باعث شہریوں کا سانس لینا دشوار

جہلم: اندرون شہر کی اہم سڑکوں پر سے گردوغبار اڑنے کے باعث شہریوں کا سانس لینا دشوار، موٹرسائیکل و پیدل چلنا بھی مشکل ہو چکا ہے، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے کھودی گئی سڑکوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، شہریوں کا سڑکوں کی تعمیر و مرمت نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال اندرون شہر کی سڑکوں کی از سر نو تعمیر کے غرض سے جادہ چوک تا شاندار چوک منڈی موڑ تا ضلع کچہری مختلف مقامات پر سڑکوں کی کھدائی کئی گئی ،اس کے بعد متعلقہ محکمہ پراونشل ہائی وے کی عدم دلچسپی کیوجہ سے ٹھیکیدار نے سڑکوں کی تعمیر کرنے کی بجائے ادھورا کام چھوڑ دیا ہے ، جس کیوجہ سے سڑک کے دونوں اطراف موجود دکانداروں کا کارروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

مکینوں کے گھروں میں دھول مٹی ،گردوغبار کی وجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، سڑکوں پر سے اڑنے والی گردوغبار کی وجہ سے شہریوں بالخصوص مریضوں کے لئے سفر وبال جان بنتا جا رہا ہے، جلدی امراض، آنکھوں کی بیماریاں، دمہ، معدہ سمیت کئی امراض لاحق ہونے کا قوی اندیشہ ہو چکا ہے۔

دکانداروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھول مٹی کے باعث ان کے کارروبار زندگی بھی متاثر ہو رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اختیارسڑکوں کی جلد از جلد تعمیر ومرمت کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی صفائی اور پانی کے چھڑکاؤ کا بندوبست کیا جائے تاکہ شہریوں کو موذی امراض سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button