Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

پنڈدادنخان کے سینئر صحافی طاہر ارشاد کی ہمشیرہ ڈاکٹر انیقہ سحر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

پنڈدادنخان کے سینئر صحافی طاہر ارشاد کی ہمشیرہ ڈاکٹر انیقہ سحر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف سماجی ورفاعی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری ارشاد علی کی صاحبزادی چوہدری طارق ارشاد اور سینئر صحافی چوہدری طاہر ارشاد کی ہمشیرہ ڈاکٹر انیقہ سحر کی شادی سرمد علی خان سے سرانجام پائی شادی کی پروقار تقریب نجی میرج ہال پنڈدادنخان میں منعقد ہوئی جس میں صحافیوں سمیت شہر بھر سے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس تقریب میں یوکے میں رہائش پذیر عدنان مشتاق،ساوتھ افریقہ میں مقیم چوہدری اعظم ارشاد اور ان کی فیملیز نے خصوصی شرکت کی۔ تمام معزز مہمان گرامی نے چوہدری ارشاد علی کی صاحبزادی اور سینئر صحافی طاہر ارشادکی ہمشیرہ ڈاکٹر انیقہ سحر کو سرمد علی خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button