
جہلم: شہر بھر کی سڑکیں تباہی و بربادی کا شکار، گرمی کے موسم میں دھول نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا، ضلعی حکومت لمبی تان پر سو گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی تمام مرکزی سڑکیں تباہی و بربادی کا شکار ہیں اور گزشتہ پانچ ماہ سے سڑکوں کواکھیڑ کر کھلا چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے جہلم شہر میں داخلے اور خارج کے تمام راستے بری طرح خراب ہو چکے ہیں۔
سڑکوں کے اوپر دن رات مٹی دھول کا طوفان ، کھلے مین ہولزاور جگہ جگہ کچر ے کے ڈھیر لگ چکے ہیں لیکن ڈی سی جہلم سمیت تمام ضلعی انتظامیہ سڑکوں کی مرمت بارے مکمل خاموشی اختیار کرچکی ہے اور شہری سخت ذلیل وخوار ہو رہے ہیں۔
ضلعی حکومت کی جانب سے سڑکوں کو بنانے کا کام تو ہو نہیں سکتا تو کم از کم شہریوں کو مٹی دھول کے طوفان سے بچانے کیلئے اکھاڑی گئی سڑکوں پر پانی کے چھڑکاو کا ہی بند وبست کر دیا جائے تاکہ لوگ دمے اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہو نے سے تو بچ سکیں ۔