
جہلم: محکمہ سپورٹس کے زیراہتمام سید ضمیر جعفری اسٹڈیم میں فٹبال کے نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ فٹبال کا نمائشی میچ برادرز کلب بمقابلہ ٹائیگرز کلب کے درمیان کھیلا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی چودھری اظہر احمد ممبر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن، لاہور اور انصر پرویز ڈار صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن جہلم، سابقہ انٹرنیشنل فٹبال پلیئر ان کے علاوہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چودھری وحید احمد، محمد حنیف، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس جہلم، محمد اشفاق بٹ ممبر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن، پرویز خان صدر ٹائیگرز کلب جہلم ، ناصر بھٹی کونسلر ابرار ااحمد صدر المعراج فٹبال کلب اور سنی بٹ صدر ینگ فٹبال کلب نے شرکت کی۔
اس موقع پر چودھری اظہر احمد ممبر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن لاہور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان سب کی توجہ کے مستحق ہیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی جسمانی نشوونما کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ کھیلوں کے میدان آباد کرنے ہیں اور اہسپتال ویران کرنے ہیں۔ برادر کلب بمقابلہ ٹائیگرز کلب فٹبال کا نمائشی میچ ایک گول سے ٹائیگرز کلب نے جیت لیا۔
فٹبال کے اختتام پر مہمانوں نے ضلع جہلم کھیلوں کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کا شکریہ ادا کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔