Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم کی عوام امر بالمعروف جلسہ میں شمولیت کر کے وزیراعظم عمران خان اور حق کا ساتھ دیں گے، فواد چوہدری

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع جہلم کی عوام امر بالمعروف جلسہ میں منظم طریقے سے شمولیت کرکے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور حق کا ساتھ دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب میں صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان جمہوریت انسانیت اور پاکستان کو بچانے کے لئے ڈٹ کر کھڑے ہیں ، اس لئے عوام بھرپور طریقے سے ان کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے آج پاکستان تحریک انصاف کے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں سمیت میں خودبھی دن 11 بجے ضلع جہلم کے عوام کے ساتھ ملکر امر بالمعروف جلسہ میں شرکت کروں گا ، اس کے لئے ضلع جہلم کے باغیرت ، نڈر ، دلیر ، غیور عوام کو پہلے سے ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد ، جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین آگاہ کر چکے ہیں۔

دوسری جانب تحصیل پنڈدادنخان میں چوہدری فیصل فرید جبکہ تحصیل جہلم ، تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ریلیوں کی قیادت کرتے ہوئے شامل ہوں گے، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اپنے گروپ کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے اور امر بالمعروف جلسہ میں شرکت کے لئے یقین دہانیاں حاصل کر چکے ہیں۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ منتخب ممبران حق اور سچ کا ساتھ دینے کے لئے بہترین انداز میں وزیراعظم عمران خان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ضلع جہلم کے عوام کے نام پیغام میں مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان جمہوریت ، انسانیت اور پاکستان کو بچانے کے لئے ڈٹ کر کھڑے ہیں اس لئے عوام بھرپور طریقے سے ان کا ساتھ دیں، عمران خان کے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے پی ٹی آئی کے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی قیادت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button