
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور انٹر کیلئے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ میٹرک کے امتحانات کا آغاز 10 مئی اور نہم کے امتحانات 26 مئی سے شروع ہوں گے۔
انٹر پارٹ ٹو کے امتحانات کا آغاز18 جون اور پارٹ ون کے امتحانات 4 جولائی سے ہوں گے۔ انٹرپارٹ ون/ٹو کے سالانہ امتحان 2022 کے داخلے سنگل فیس کیساتھ 31 مارچ تک جمع کروائے جا سکیں گے۔
میٹرک سالانہ امتحان کے داخلے 22 مارچ سے بند ہو چکے ہیں۔ امتحانات کیلئے حتمی ڈیٹ شیٹ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز خود سے جاری کریں گے۔