
پنڈدادنخان: عوامی قوت سے جمہوریت کو مضبوط کریں گے، تحصیل پنڈدادنخان کے میگا پراجیکٹس وزیر اعظم پاکستان کا تحفہ ہیں، وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین محسن تحصیل ،ہیں ان کی قیادت میں عظیم الشان ریلی اسلام آباد جائے گی ۔
ان خیالات کا اظہار نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر چوہدری فیصل فرید نے پنڈدادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کہا کہ عوامی قوت سے جمہوریت کو مضبوط کریں، اپوزیشن اپنی کرپشن چھپانے کیلئے اکھٹی ہے، عدم اعتماد کی تحریک بری طرح ناکام ہو گی۔
چوہدری فیصل فرید نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کیلئے میگا پراجیکٹس وزیر اعظم پاکستان کا تحصیل پنڈدادن خان کی عوام کے لیے تحفہ ہیں، وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین محسن تحصیل پنڈدادنخان ہیں انہوں نے تحصیل پنڈدادنخان کے لیے جو میگا پراجیکٹس حاصل کیے انکی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی عوام اپنے محبوب قائد وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کل کی جمہوری ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے۔ ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مزدورں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور انشاء اللہ جلدی ہی یہ مسائل حل ہوں گے۔