
جہلم: پٹرولنگ پولیس پوسٹ مصری موڑ کی ماہ مارچ میں شاندار کارکردگی، اوورلوڈنگ، اوورسپیڈ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 مقدمات درج کروائے، ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن محترمہ زنیرہ اظفر کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت بلوچ کی زیرنگرانی پٹرولنگ پولیس مصری موڑ کی ماہِ مارچ میں شاندار کارکردگی رہی۔
تفصیلات کے مطابق ندیم عباس سب انسپکٹر اور ان کی ٹیم نے ماہِ مارچ 2022 ء میں اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے اوورلوڈنگ اور اوور سپیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 مقدمات تھانہ چوٹالہ اور تھانہ جلالپور شریف میں درج کروائے۔
دو عدد مشکوک موٹر سائیکل بھی تھانہ میں بند کروائے اور جی ٹی روڈ پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے 20 مسافروں کو سڑک پر پیش آنے والی مشکلات میں ان کی مدد کی، ڈسٹرکٹ پٹرولنگ آفیسر زراعت بلوچ نے مصری موڑ پوسٹ کی کارکردگی کو سراہا اور مزید کارکردگی کو بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی۔