Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

وزیراعظم جہلم کے محسن ہیں انہوں نے ضلع جہلم کی تعمیر و ترقی کے لیے ریکارڈ فنڈز دئیے۔ فراز چوہدری

جہلم: وزیر اعظم جہلم کے محسن ہیں انہوں نے ضلع جہلم کی تعمیروترقی کے لیے ریکارڈ فنڈز دئیے،وفاقی وزیر فواد چوہدری کی قیادت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے، جہلم کی عوام اپنے محسن کے ساتھ کھڑی ہے 27مارچ کو سینکڑوں گاڑیوں، ہزاروں افراد پر مشتمل ریلی فواد چوہدری کی قیادت میں پریڈ گراؤنڈ اپنے کپتان کا تاریخی خطاب سننے کے لیے پہنچے گی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اندرونی اور بیرونی قوتوں کی سازش ہے جو ناکام ہو گی، پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے منحرف ممبران اسمبلی کی انشاء اللہ سیاست ختم ہو جائے گی۔

چوہدری فراز حسین نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف باتیں کرنے والے آج خود یہودی سازش کا حصہ بن کر آلہ کار کا کردار اداکررہے ہیں لیکن پاکستان کی عوام وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ستائیس مارچ کو پریڈ گراؤنڈ میں عوام کا سمندر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے والے نااہل سیاستدان آج فوج کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے انکے گیت گاتے دکھائی دیتے ہیں، مطلب اور مفاد پرست ٹولہ عمران خان کے خلاف اور حکومت گرانے کے خواب دیکھ رہا ہے جو کبھی پورا نہیں ہو گا، انشاء اللہ فتح عمران خان کی ہو گی پاکستان کی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button