صلاحیتوں کے اعتبار سے خصوصی بچے کسی سے کم نہیں ہوتے۔ نبیل علی

جہلم: محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس جہلم میں القاسم انسٹی ٹیوٹ فار اسپیشل ایجوکیشن کے بچوں کے درمیان بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور بوچی کے مقابلے منعقد ہوئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نبیل علی تھے، اس کے علاؤہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر چوہدری وحید احمد، جنرل سیکرٹری عمر بٹ، ڈاکٹر محمد رشید، ملک عرفان سپورٹس انچارج، عبدالغفور چوہان، ایڈوکیٹ افشاں شمشیر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نبیل علی نے کہا کہ سپیشل بچے ہم سب کی توجہ کے مستحق ہیں، تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی نشوونما کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صلاحیتوں کے اعتبار سے خصوصی بچے کسی سے کم نہیں ہوتے انہیں دست رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے لیے والدین اور اساتذہ کے علاوہ کمیونٹی فعال کردار ادا کر سکتی ہے۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے کھیلوں کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button