ڈسٹرکٹ ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی کا ماہانہ اجلاس، کھاد کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں سے کھاد ڈیلرز، فوجی فرٹیلائزرز کمپنی کے نمائندگان اور تحصیل سرکل آفیسر جہلم ایس پی برانچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری کلچر، زراعت سے متعلقہ محکموں کے سربراہان، آفتاب ساہی ڈویژن صدر، کسان بورڈ کے نمائندوں سمیت دیگر کسانوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں کھاد کی سپلائی، ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں اضافے کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ دستیاب یوریا کی تقسیم کا مائیکروپلان کھاد ڈیلرز کے ساتھ شیئر کیا گیا اور اس ضمن میں مسائل کے حل کے لیے مل کر آگے بڑھنے کا عزم کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button