
جہلم: پاکستا ن مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ، مریم نواز حمزہ شہباز کے مارچ کا استقبال کے لیے پاور شو ریلی نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین، ضلعی صدر چوہدری بوٹا جاوید، چوہدری راشد آف گھرمالہ کر رہے تھے۔ ریلی میں جہلم بھر سے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے موٹرسائیکلوں کے ساتھ ریلی میں شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے گجر ہاؤس سے شاندار چوک تک آئے، شاندار چوک میں سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین نے عوام سے خطاب کیا۔
چوہدری لال حسین کا کہنا ہے کہ آج جہلم کی عوام کا سمندر بتا رہا ہے میاں محمدنواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں، آج نوجوانوں نے بغیر کسی کال کے ایک دن میں اکھٹے ہو کر بتایا ہے کہ عمران خان کے نعرے صرف لارے تھے، حقیقت میں اگر نوکریاں اور ترقیاتی کام کیے ہیں تو وہ سرف مسلم لیگ ن ہی ہے۔
ضلعی صدرچوہدری بوٹاجاوید نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی بی مریم نوازشریف اورمیاں حمزہ شہباز کے مارچ کا جہلم میں ایسا استقبال کیا جائے گا کہ تاریخ رقم ہو جائے گی، حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، چند دنوں کی مہمان ہے، خان صاحب بوکھلاؤٹ کا شکار ہوکر گندی گھٹیاں زبان استعمال کررہے ہیں جو ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔