
پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ”ب” فارم کی شرط ختم کر دی۔
پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ”ب” فارم کی شرط ختم کر دی ہے، اب ”ب” فارم کے بغیر بچوں کو کسی بھی سرکاری سکول میں داخل کروایا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل والدین کو داخلے کیلئے ب فارم جمع کروانا لازمی تھا، ب فارم کے بغیر بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی، سکولوں میں بچوں کو ب فارم دینا لازمی تھا۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ داخلے کے وقت بچوں کا ب فارم جمع کروانا لازمی نہیں، والدین داخلے کے بعد کسی بھی وقت ب فارم جمع کروا سکتے ہیں۔