Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

فوٹو کاپی اور پرنٹ آؤٹ کے نرخ ساتویں آسمان پر پہنچ گئیں، طلباء و طالبات سمیت شہری لٹنے پر مجبور

جہلم: فوٹو کاپی اور پرنٹ آؤٹ کے نرخ ساتویں آسمان پر پہنچ جانے سے طلبہ و طالبات سمیت شہری لٹنے پر مجبور ہیں۔

شہری علاقوں میں جگہ جگہ فوٹو کاپی کا کارروبار کرنے والے بااثردکانداروں نے مہنگائی کے ستائے شہریوں سے مبینہ طور پر فوٹو اسٹیٹ کاپیوں کے زائد نرخ وصول کرنے شروع کر رکھے ہیں۔

مذکورہ کارروبار کرنے والے دکانداروں نے اپنی دکانوں کے کرایہ جات کے حساب سے فوٹو کاپی اور پرنٹ آؤٹ نکالنے کے از خود نرخ مقرر کررکھے ہیں، اگر کوئی صارف زائد وصولی پر احتجاج کرتا ہے تو ان دکاندروں کی جانب سے صارف کو بے عزت کرنے سے بھی گریزاں نہیں کیا جاتا۔

ایک سروے کے دوران طلباء وطالبات اور دیگر شہریوں نے بتایا کہ سادہ فوٹو کاپی کا معاوضہ 10 روپے جبکہ کلر فوٹو کاپی کے ایک صفحے کی قیمت 100 روپے تک وصول کی جاتی ہے ، اگر پرنٹ آؤٹ نکلوانا مقصود ہو تو وہ 20 روپے میں نکالا جاتا ہے۔

سکین دستاویزات کا کلر پرنٹ آؤٹ 80 روپے میں نکال کر جیبیں گرم کی جارہی ہیں ، موجودہ حالات میں غریب اور متوسط طبقہ کے افراد کے لئے اپنے زیر تعلیم بچوں کے نوٹس فوٹو کاپیاں کروانا یا پرنٹ آؤٹ نکلوانا کسی صورت بھی آسان دکھائی نہیں دیتا۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ فوٹو اسٹیٹ کے نرخ مقررہ کئے جائیں تو دکانداروں کو مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے صارفین فوٹو اسٹیٹ کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button