Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

دینہ کے سپوت چو ہدری خالد محمود کو ستارہ قائداعظم ملنے پر ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سفیر ظہیر پرویز، سیف انور جپہ

دینہ کے نواحی علاقہ مہتہ لو سر کے رہائشی سابق ممبر پارلیمنٹ ناروے چو ہدری خالد محمود کو گزشتہ روز صدر پاکستان ڈاکٹر علوی نے ناروے میں ملک پاکستان کا نام روشن کرنے پر ستارہ قائداعظم کے اعزاز سے نوازا گیا۔

دینہ میں چو ہدری خالد محمود کے بھائیوں چو ہدری غالب حسین اور چو ہدری ارشد حسین کی طرف سے پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میںناروے میں پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان، ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی سیف انور جپہ، ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ، ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمٰن خان ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد قاسم سمیت علاقہ کے معززین نے شر کت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناروےمیں پاکستان کے سفیر ظہیر پر ویز خان نے کہا کہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ آج میں جہاں مو جود ہوں صدر پاکستا ن کی طرف سے ستارا قائداعظم ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے میں آپ کو یہ بتا دوں کہ عموما ً یہ نظریہ لیا جاتا ہے کہ سر کار افسران بہت افسر ٹائپ ہو تے ہیں مگر ایسا نہیں ہے اتنا بڑا اعزاز دینے کے لیے خدمات ہو نی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ چوہدری خالد محمود نے پاکستان کے لیے اتنی خدمات سر انجام دی ہیں کہ ان کو یہ ستارا قائداعظم بہت پہلے ملنا چاہیے تھا اور یہ بڑی خو شی کی بات ہے کہ آپ کے شہر کے ہیں چو ہدری خالد محمود نے کشمیر کے مو ضوع پرکتاب لکھی جو بہت مشہور ہو ئی اور ناروے میں نمبر 1پر رہی ان کی جو خدمات ہیں وہ کافی ہیں، مجھے امید ہے کہ اس خطے کے بہت سے نوجوان ہم ان میں انہیں کی طرح چمک دیکھ رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم ان کو دیکھ کر رول ماڈل بنا کر ان کی لائن پر چلیں گے اور ناروے پاکستان ایک بہت بڑا پل بننے کی طاقت ہے۔

ظہیر پر ویز نے کہا کہ چو ہدری خالد محمود کی جو خدمات ہیں وہ اتنی بڑی ہیں کہ یہ اعزاز ان کو بہت پہلے ملنا چاہیے تھا اور جس طرح ضلع جہلم سمیت پاکستان کا نام روشن کیا وہ ایک قابل تحسین عمل ہے جو پاکستانی خاص پو زیشن میں چلے جاتے ہیں ان کے لیے بڑا مشکل ہو جاتا ہے کہ اپنے ملک کی بہتری کے لیے کھڑے ہو کر اس کا دفا ع کرنا ہمارے سولجریا سپاہی ہیں جو پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر پاکستان کی بہتری کے لیے دفاع کرتے ہیں ہمیں ان کو سلیوٹ کرنا چاہیے ۔

ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی ڈویژن سیف انور جپہ نے کہا کہ چو ہدری خالد محمود کو ستارا قائداعظم ملنے پر ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے ضلع سمیت پوری دنیا میں ایک نام روشن کیا ہے اور امید ظاہر کرتا ہوں جس طرح یہ کام کر رہے ہیں پاکستان کمیونٹی کے لیے اور اورسیز کے لیے جاری رکھیں گے اسی طرح جو بھی ان کا تاریخی کارنامہ ہے وہ کشمیر کاز کے حوالے سے انہوں نے اجا گر کیا ہے وہ بھی کابل تحسین عمل ہے اس پر بھی میںان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سیف انور جپہ نے کہا کہ سالوں میں زندہ نہیں رہنا چاہیے ہمیں اعمالوں میں زندہ رہنا چاہیے چو ہدری خالد محمود نے سالوں کو نہیں دیکھا اپنے کردار سے اور اپنے کام سے ملک کا نام روشن کیا ، ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ضلع جہلم غازیوں اور شہیدوں کی سر زمین ہے اس دھرتی نے بڑے نامور شخصیات پیدا کی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے کہا کہ چو ہدری خالد محمود نے پو رے ضلع جہلم و یو رپ میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ان کی وجہ سے ضلع جہلم کا ہر شہری فخر محسوس کرتا ہے، چو ہدری خالد کا تعلق ضلع جہلم کی دھرتی سے ہے ان کی وجہ سے آپ کا اور ہم سب کا ملک لیول پر ، انٹرنیشنل لیول پر اور بین الاقوامی طور پر متعارف کروایا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات کو تسلیم کرتے ہو ئے حکو مت پاکستان نے بلا شبہ اعلی ترین لیول پر صدر پاکستان نے ستارہ قائداعظم اور تعریفی سر ٹیفکیٹ سے نوازا، چو ہدری خالد محمود ناروے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ پاکستان کمیونٹی کے لیے جو خدمات دیتے رہے اس کی مثال نہیں ملتی، ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کی زر مبادلہ کی شکل میں اپنے خون پسینے کی کمائی جو ریو نیو ہمیں بھیجتے ہیں پاکستان کی معیشت میں ایک بہت بڑا ان کا رول ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے چو ہدری خالد محمود نے کہا کہ یہ سب اللہ تعالی کا مجھ پر خاص کرم ہے کہ مجھے اس قابل سمجھا اور اپنے حبیب کے صدقے میرے لیے اعزاز بخشا، میرے ستارا قائداعظم میں ملنے میں ناروے میں پاکستانی سفیر ظہیر پر ویز کا بہت بڑا ہاتھ ہے، اللہ تعالی کے بعد ظہیر پر ویز نے میرے لیے ان تھک محنت کی اور میری دلی خواہش تھی کہ یہ ستارا قائداعظم ظہیر پر ویز کے ہاتھوں مجھے پہنایا جائے۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر را نا طاہر رحمان خان، ڈاکٹر قیوم ، وکلاء ، صحافی برادری سمیت علاقہ کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button