ضلع جہلم کی عوام اپنے محسن عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے 27مارچ کو گھروں سے نکلے۔ فواد چوہدری

جہلم: فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عالم اسلام کے محسن ہیں، انہوں نے ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے آواز اٹھائی،آج پوری دنیا اس آواز کی گونج سن رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جہلم کی عوام کے نام ویڈیو پیغام میں کہا کہ عمران خان پاکستان کے محسن ہیں، انہوں نے پاکستانی پاسپورٹ کی عزت بڑھائی،جہلم میں عمران خان کی قیادت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ جلالپور نہر، للِہ جہلم دو رویہ سڑک، موٹروے سمیت اربوں کے ترقیاتی کام ہوئے، اتنے میگا پراجیکٹ کسی اور علاقے میں نہیں ہوئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جہلم کے محسن ہیں،جہلم کی چاروں تحصیلوں کی عوام اپنے محسن سے اظہار یکجہتی کے لئے 27 مارچ کو گھروں سے نکلے، صبح گیارہ بجے جادہ چوک پہنچیں، میں خود ریلی کی قیادت کروں گا، ہم سب پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد پہنچیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button