Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

دینہ اور جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 منشیات فروش گرفتار

دینہ: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 منشیات فروش گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے شاندار کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں محمد ولی ولد ثمر گل سکنہ ملک دین خیل دولت خیل کندے منڈ خیل تحصیل باڑہ ضلع خیبر سے 3300 گرام چرس اور رقم و ٹک /1520روپے، ملزم محمد سلیمان ولد راجہ مہربان سکنہ محلہ محمود آباد جہلم سے 1520 گرام چرس اور رقم وٹک /4800 روپے اور ملزم طلعت محمود ولد غضنفر علی قوم جٹ سکنہ پنڈ جاٹہ تحصیل دینہ ضلع جہلم سے280گرام چرس اور رقم و ٹک /300 روپے برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضا سلطان ولد اعجاز احمد سکنہ جنگو رڑیالہ تحصیل و ضلع جہلم سے 120 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button