Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ڈومیلی کے علاقہ پدھری میں غیرقانونی طور پر ریت کی پرچی وصول کرنے پر علاقہ مکین سراپا احتجاج

ڈومیلی: تھانہ ڈومیلی کی حدود علاقہ پدھری میں ریت اور بجری کی غیر قانونی پرچی لینے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جس میں ٹریکٹر ڈرائیوروں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

مقامی لوگوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہاں سے ریت بجری ٹریکٹر ٹرالیوں والے بھرکے لاتے ہیں یہ تمام زمینیں ہماری شملاتی ہیں، کوئی زمین سرکاری نہیں اور یہ جو اسلحہ کی نوک سے ٹریکٹر والوں کو روک کر پانچ سو روپے پرچی وصول کررہے ہیں جو غیرقانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرچی پر بلاک دیال کا لکھاہے جو دیال کا ایریا چار سے پانچ کلو میٹرکا بنتاہے، یہ ایریا دیال میں نہیں آتا۔ دوسرا دریاکی ریت صاف اور ایک جگہ جمع ہوتی ہے اس کی پرچی اس سے کم ہے، یہاں ریت خود نالہ سے تلاش کرنی پڑتی ہے اور دوسرا مٹی ملی ہوتی ہے، جب پانچ سو ان کو دیں گے تو علاقہ مکینوں سے ٹریکٹر والوں نے وصول کرنے ہے جو علاقہ مکینوں پر بوجھ پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی سیمنٹ سریا ہر چیز مہنگی ہے جب یہ بھی مہنگی دیں گے کس نے مکان تعمیر کرناہے، یہ ہمارے ساتھ ظلم کیاجارہاہے۔ ان مسلح لوگوں نے سرعام اسلحہ لہرایاہوتاہے جس سے علاقہ میں خوف ہراس پھیلا ہواہے۔ اگر ان کے پاس اسلحہ کا لائسنس بھی ہے تو اسلحہ گھر میں رکھ سکتے ہیں لیکن سرعام گھومتے ہیں، پرچی نہ دینے پر ہم پر ہی تھانہ ڈومیلی میں درخواست دائر کردی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم پاکستان،وزیراعلی پنجاب،ڈی سی جہلم،ڈی پی او جہلم،اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور مقامی ایم این اے و ایم پی اے سے مطالبہ ہے کہ اس کا نوٹس لے کر یہ پرچی ختم کی جائے اور سرعام اسلحہ لہرانے والوں کو گرفتار کیاجائے، اگر کوئی ناخوشگوار واقع ہوجاتاہے تو انکے یہ خود ذمہ دار ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button