پنڈدادنخان: ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر و جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخا ن یو نس شہباز کی دونوں آنکھوں کا کامیاب آپریشن پاکستان کے معروف چشم سرجن آئی سپیشل لسٹ ڈاکٹر محمد اشرف مرزا اور ڈاکٹر محمد علی حیدر مرزا نے مغل لیزر آئی کلنک پنڈدادنخان میں کیا جوکہ علاقہ بھر کا واحد لیزر آئی کلینک ہے۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب( ر )پنڈدادنخان یونس شہباز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام دوست احباب صحافی بھائیوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنی دعاوں میں یاد رکھا، انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد اپنے صحافتی فرائض سر انجام دینا شروع کر دیں گے۔