Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

نزول قرآن حضور نبی کریم ﷺ کے قلب اطہر پر ہو جس کا آغاز رمضان المبارک میں ہوا۔ امیر عبدالقدیر اعوان

دینہ: نزول قرآن حضور نبی کریم ﷺ کے قلب اطہر پر ہوا،جس کا آغاز رمضان المبارک میں ہوا ،یہ عظیم کتاب قرآن مجید پہلی کتابوں اور ان کے احکامات کی تصدیق کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں اگر کوئی قرآن کریم کے کسی حکم سے انکار کرے گا تو اس کے لیے بھی وعید ایسی ہی ہو گی جیسی ان کافروں پر لعنت بھیج کر کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ لعنت سے مراد قربِ الٰہی سے دوری ہے جب تک ہم قرآن کریم کے احکامات پر عمل نہ کریں گے مثبت نتائج ہمارے سامنے نہیں آئیں گے ،ہمارے ساتھ سب اس لیے ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنی ذاتی پسند کو ترجیح دی ہوئی ہے اور اسلام کے احکامات کو پس پشت ڈال رکھا ہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ اس فانی اور عارضی دنیا کی غمی خوشی کو اس پہلو سے دیکھنا کہ شاید سب کچھ یہی ہے ایسا نہیں ہے اللہ کریم بہتر جانتے ہیں کہ کس کو کس وقت کس چیز کی ضرورت ہے ضروری یہ ہے کہ جو معاملہ بھی ہو اس کا رخ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی طرف ،کلام ذاتی کی طرف اور دین اسلام کی طرف ہو ۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم اپنی پسند کو ترجیح دیں گے تو خطا کھائیں گے ،جب اعتراض تقسیم پر کریں گے تو وہ ذات الٰہی پر اعتراض شمار ہو گا ،اس اُمتی کے رشتے کو جانیے کہ ہر سوچ کا محور یہ اُمتی کارشتہ ہو ،اللہ کریم کمی بیشی معاف فرمائیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button