
جہلم: چوہدری فراز حسین کوآرڈینیٹرحلقہ این اے 67 و جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع نے باغ محلہ سٹی کے خاموش نظریاتی کارکنان کو دوبارہ ایکٹو کر دیا۔
باغ محلہ میں نوید علی، وسیم خان، عتیق خان، امجد علی، شیخ سلمان، شیخ یامین اور دیگر نظریاتی دیرینہ کارکنان کی طرف سے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں اہلیانِ باغ محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
چوہدری فراز حسین کے زبردست استقبال کے بعد تمام کارکنان نے ہر قسم کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر آئندہ ساتھ چلنے کا عزم کیا اور پارٹی کو دوبارہ مزید مضبوط کرنے کا بھی عزم کیا۔
چوہدری فراز حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہت جلد وفاقی وز یر چوہدری فواد حسین جہلم شہر کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج لائیں گے۔
آپا رشیدہ عزیز ، ملک اشرف ( سابق کونسلر) حسن داؤد ملک علی اکبر مٹھو جبکہ بوبی ڈار، عمران میر، شیراز ڈار نے ٹویہ محلہ سے بھی کارنر میٹنگ میں خصوصی شرکت کی۔ راجہ طارق، علی جٹ، رضوان منور، چوہدری اویس، حمزہ ڈار جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین کے ہمراہ تھے۔