Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

آج کا نوجوان، کل کا روشن پا کستان ہے۔ چوہدری زاہد اختر

دینہ کے علاقہ کھوکھا میں 23 مارچ کے موقع پر شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔ راہنما پی ٹی آئی چوہدری زاہد اختر مہمان خصو صی تھے۔

میزبان ارکان نے ان کا خوش دلی سے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ٹورنامنٹ دیکھنے کے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دونوں ٹیموں نے بہت اچھا کھیلا جیتنے والی ٹیم کوٹرافیاں دیں گئیں۔

پی ٹی آئی راہنما چوہدری زاہد اختر کا کہنا تھا کہ میں تمام میزبان ارکان کاشکریہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے مجھے خاص طور پر مدعو کیا اور کا میاب پروگرام کے انعقاد پر سب کو مبارکباد پیش کر تا ہوں۔ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے جس میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا نے کا مو قع ملتا ہے اور وہ مثبت سر گرمیوں میں مصروف رہتے ہیں۔

چوہدری زاہد اختر نے ٹورنا منٹ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو ٹرافیاں دیں اور انھیں مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button