Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

لانگ مارچ؛ حمزہ شہباز، مریم نواز کا جہلم میں تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ چوہدری لال حسین

جہلم: چوہدری لال حسین نے کہاکہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کا جہلم میں تا ریخی استقبال ہو گا، لا نگ مار چ جہلم پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جا ئے گا کیونکہ ضلع جہلم ن لیگ کے دیوانوں کا ضلع ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ ن جہلم کے راہنما نے پبلک سیکر یٹریٹ مسلم لیگ ن گجر ہا ؤس میں لا نگ مار چ کے حوالہ سے حلقہ پی پی 26کا مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں پی پی 26سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں تمام مسلم لیگی متحد ہیں، لا نگ مار چ کے حوالہ سے تمام یو نین کو نسلوں سے مشاورت کر لی گئی ہے، جہلم شہر میں سب سے پہلے ریلی کا اہتمام کیا جا ئے گا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button