
جہلم: یوم پاکستان کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں شاندار سپورٹس گالا کا انعقاد، قیدیوں میں مختلف مقابلے منعقد کروائے گئے۔
ڈسٹرکٹ جیل میں قومی دن ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔اسیران جیل کو اس دن کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا،یوم پاکستان پر ملکی سلامتی اور ملک وقوم کی ترقی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔
ڈسٹرکٹ جیل کی عمارت کو برقی قمقموں سے سجایاگیااندرون جیل اسیران میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے گئے مقابلوں میں بیڈمنٹن ، رسہ کشی اور والی بال شامل تھے۔
تقریب کے دوران جیل انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کررکھے تھے ،جیل کے تمام افسران بشمول ڈپٹی اور اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ اندرون جیل موجود تھے، تقریب کے اختتام پر تمام اسیران اپنی اپنی بارکوں میں بحفاظت چلے گئے۔