
جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان غلام مرتضیٰ کیانی ولد محمد سعید کیانی اور ملزم عبدالواحدی ولد محمد سعید سکنائے جنگو رڑیالہ تحصیل و ضلع جہلم سے پسٹل 30 بور معہ راؤنڈز برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا ولد صابر حسین سکنہ ڈہوک عبداللّٰہ جہلم سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔