Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم میں نامعلوم چور 2 گھروں کا صفایا کر گئے، چور طلائی زیورات، نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ کرفرار

جہلم: نامعلوم چور گھروں کا صفایا کر گئے، نقدی، موبائل فون، طلا ئی زیورات اور قیمتی سامان لے کر فرار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق کاشف حسین سکنہ جلو چک تحصیل دینہ ضلع جہلم نے تھا نہ سول لائن پو لیس کو بتا یا کہ میری خالہ سلمیٰ جیلانی کا گھر محلہ گلشن فیروز عقب محفوظ سی این جی جہلم میں ہے اورمیری خالہ بیرون ملک انگلینڈ مقیم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کوئی نامعلوم چور ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر سے نقد رقم مبلغ 4لاکھ روپے ، طلائی زیورات مالیتی 7/-لاکھ روپے، 3عدد موبائل فون ، 2عدد لیپ ٹاپ، CCTV DVR چوری کرکے لے گیاہے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

ادھر چوری کا مقدمہ درج کرواتے ہو ئے محمد شعیب سکنہ جنگو تحصیل وضلع جہلم نے پلیس کو بتایاکہ کوئی نامعلوم چور میرے گھر سے 4عدد بیٹریاں اور ایک عدد باتھ روم سیٹ چوری کرکے لے گیاہے، تھا نہ چوٹا لہ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button